منڈی بہاؤالدین :  پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام مورخہ 06 دسمبر 2012ء کو ’پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی‘ نکالی گئی، جس میں سابق سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم ساجد ندیم گوندل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور پاکستان میں رائج بدترین نظام سے اظہار نفرت کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 23 دسمبر تاریکی کو اجالے سے بدلنے کا دن ہو گا۔ اس دن پوری قوم میں یہ شعور بٹے گا کہ 18 کروڑ کا رزق چند مٹھیوں میں کیوں اور کیسے بند ہے؟ وقت آ گیا ہے کہ غریب کے چہرے کی زردی اور لٹیروں کے چہروں کی لالی ختم کر دی جائے، اس کیلئے قوم کو اسلام کا معاشی نظام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد پوری قوم کو حوصلہ دے گی کہ پرامن تبدیلی کا آپشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ 23 دسمبر کو ہر کوئی جان لے گا کہ پاکستان کا مسیحا کون ہے؟ زندہ دلان لاہور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کیلئے شہر کو ایسا سجائیں گے کہ ایسا منظر چشم فلک نے اس سے قبل نہ دیکھا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام شعور کی آنکھ کھولیں اور الیکشن کے نام پر 5 سال کیلئے اپنا مقدر چند سیاسی خاندانوں کو نہ بیچیں۔ جو قوم ظلم کے نظام کے خلاف نہیں اٹھتی غلامی اس کا مقدر بنا دی جاتی ہے۔ موجودہ نظام انتخاب ویسٹ کوٹ اور شیروانی کی بدترین آمریت مسلط کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس لئے 18 کروڑ عوام موجودہ نظام کے خلاف شدومد سے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ملک میں سیاست کرنے نہیں بلکہ الیکشن سے پہلے اس ڈرامے کے حقائق قوم کے سامنے کے لیے آ رہے ہیں۔

ریلی میں ایم ایس ایم ضلع منڈی بہاوالدین کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم مصطفوی، صدر ایم ایس ایم بہاوالدین فہد گجر بھی شریک تھے۔

تبصرہ

Top